Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

انکار لے ڈوبا، پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کانٹریکٹ ختم کردیا

حارث رؤف کو اب کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 11:12pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے اس معاملے کی مکمل سماعت کے بعد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا۔

انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی انتظامیہ نے 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Haris Rauf

central contract