Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، نیول چیف

سی سپارک مشق: نیول چیف کا بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ
شائع 15 فروری 2024 08:00pm

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی سپارک 2024 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا جس کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں، جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کے بےلوث لگن اورعزم کو سراہا اور کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، سپیشل فورسز اور پاک میرینز ، پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں، 25 جنوری سے جاری مشق سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔

Pakistan Navy

ISPR

Sea Spark Exercise