خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت کی تجویز دے دی
خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پرغور کیا جائے، سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت کی تجویز دے دی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے واجح کیا کہ یہ تجویز ذاتی رائے ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، باہمی نفرت عروج پر ہے، اس لیے شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پرغور کیا جائے۔
Khawaja Saad Rafique
National Government
مقبول ترین
Comments are closed on this story.