Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2.26 ملین تک پہنچ گئی

مجموعی مقدمات کے 82 فیصد ضلعی عدلیہ میں زیر التوا ہیں
شائع 15 فروری 2024 07:15pm

لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے جولائی تا دسمبر 2023 مختلف ملکی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق ملک کے مجموعی مقدمات کے 82 فیصد ضلعی عدلیہ میں زیر التوا ہیں۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2.26 ملین تک پہنچ گئی ہے، ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 1.86 ملین ہے۔

اعلامیے کے مطابق زیر التوا مقدمات میں 18 فیصد سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں زیر التوا ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ میں 2.38 فیصد مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 2.30 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

ہائیکورٹس زیر التواء مقدمات میں 81 فیصد سول اور 19 فیصد فوجداری مقدمات ہیں، ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات میں 64 فیصد سول اور 36 فیصد فوجداری مقدمات ہیں۔

pending cases

Law and Justice Commission