Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے پیغام بھجوا دیا

امریکہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے، بانی پی ٹی آئی
شائع 15 فروری 2024 05:51pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے زریعے امریکہ کیلئے پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکہ کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزی صاف کرنے کیلئے، جمہوری بنانے کیلئے اور کریڈیبل (قابل بھروسہ) بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں‘۔

’پی پی کیلئے دوٹوک موقف‘ عمران خان سے ملاقات کرنے والے بیرسٹر سیف نے کیا بتایا؟

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکہ نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے۔ امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امریکہ الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔

imran khan

Barrister Muhammad Ali Saif

Imran Khan Message From Jail

Message to US