Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گیان واپی مسجد میں پوجا نہ کی جائے، بھارتی مسلم رہنما کا انتباہ

یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کبھی بنگال آئے تو گھیراؤ کریں گے، کولکتہ میں صدیق اللہ چودھری کا ریلی سے خطاب
شائع 15 فروری 2024 04:44pm

بھارت کے ایک مسلم رہنما نے اتر پردیش کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنارس کی گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دے کر بدامنی کی راہ ہموار نہ کریں۔

بنارس کی گیانی واپی مسجد کو واگزار کرانے کے حوالے سے کولکتہ میں جمیعت علمائے ہند کے تحت ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ گیان واپی مسجد سمیت کسی بھی مسجد میں پوجا سے ہندوؤں کو گریز کرنا چاہیے۔ مسلمان کبھی عبادت کے لیے کسی مندر میں قدم نہیں رکھتے۔

صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ یوگی آدیتہ کو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کا احترام کرنا چاہیے۔ گیان واپی مسجد میں مورتیاں رکھ کر پوجا کرانے سے حالات خراب ہوں گے۔ اگر یوگی آدتیہ ناتھ کبھی (مغربی) بنگال آئے تو ان کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنارس کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دی تھی۔ صدیوں پرانی اس مسجد پر ہندوؤں کا دعویٰ ہے۔

YOGI AADITYANATH

SIDDIQULLAH CHOWDHARY

GYANVAPI MASJID

NO POOJA