Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی کیلئے رحیم شاہ کا پشتو ترانہ، آیا اور چھا گیا

پاکستان سُپر لیگ کے 9ویں سیزن کاآغاز کل سے ہو رہا ہے
اپ ڈیٹ 16 فروری 2024 12:09pm

پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا، ترانے میں مشہور گلوکار رحیم شاہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پشاور زلمی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر یہ ترانہ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں گلوکار رحیم شاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل کے 9 کے قریب آتے ہی جہاں تمام ٹیمز تیاریاں کر رہی ہیں وہیں اب ٹیموں کے ترانے بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے اس ترانے کا نام زلمی ہے، جبکہ ترانے کے بول پشتو زبان میں لکھے گئے ہیں، تاہم پشاور زلمی کے آفیشل پیج پر یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ یہ پشاور زلمی کا ریجنل ترانہ ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی بابر اعظم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ترانے پر ردعمل دیتے ہوئے صارف نوید کا کہنا تھا کہ کیا بہترین کمپوزیشن ہے، اس ترانے میں انہوں نے لاہور، ملتان، اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کبھی بھی مایوس نہیں کرتی پھر چاہے وہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہو، کٹ ہو، ترانہ ہو، ٹیم کا سفیر ہو یا پھر اونر ہو، سب بہترین ہیں۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں ایک اور اسٹائلش ترانے کا منتظر ہوں۔

ترانے کی تعریف کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کیا ماسٹر پیس ترانہ ہے، جس میں تمام شہروں کو ایک ساتھ بتایا گیا ہے، وہ بھی خوبصورت پشتو زبان میں۔

PSL Anthem

psl 9

HBL PSL 9