Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایف بی ایریا میں بچے کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج

متعلقہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
شائع 15 فروری 2024 11:44am

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایف بی ایریا میں بچے کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واردات کا مقدمہ یوسف پلازہ پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کر لیا۔

والد نے ایف آئی آرکے متن میں بتایا کہ 3 ماہ سے ایف بی ایریا بلاک 16 میں رہائش پزیر ہوں ، گزشتہ روز اہلیہ نے فون پر بتایا کہ آبان گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا ہے۔

والد کے مطابق میں گھر پہنچا اور رشتے داروں کی مدد سے تلاش شروع کردی تو پتہ چلا کہ آبان کو کسی نے گلا کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسپتال منتقلی کے دوران آبان دم توڑ گیا۔

ایف آئی آر میں والد کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے کو قتل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

karachi

FIR

Child Killed