Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوکری کیلئے ٹھوکریں کھانے والے امیتابھ بچن کے ہوشربا اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر

اداکارہ جیا بچن کے ہار کی قیمت ہی 40 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے
شائع 15 فروری 2024 11:12am

معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ 15 کروڑ سے زائد کے ہیروں کے ہار اور لگژری گاڑیوں کے مالک نکلے، اداکار کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی اداکاری نے جہاں صارفین اور مداحوں کے دل موہ لیے وہیں ان کے پاس موجود دولت بھی صارفین کی توجہ حاصل کر ہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن 54 اعشاریہ 77 کروڑ بھارتی روپے کی جیولری کے مالک ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ جیا بچن کے پاس 40 اعشاریہ 97 کروڑ بھارتی روپے کی جیولری موجود ہے۔

الیکشن میں بطور امیدوار اپنے گواشوارے جمع کرانے والی اداکارہ جیا بچن کے اثاثوں میں لگژری گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ جبکہ اداکارہ کی 2022 اور 2023 کی سالانہ آمدنی 16 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب گزشتہ سال ان کے شور امیتابھ بچن کی سالانہ آمدنی 2 ارب بھارتی روپوں سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن اور امیتابھ بچن کی مشترکہ منقولہ جائیداد تقریبا 849 اعشاریہ 11 کروڑ بھارتی روپے کی بنتی ہے، جبکہ غیر منقولہ جائیداد تقریبا 729 اعشاریہ 77 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جیا بچن کے بینک اکاؤنٹ میں اس وقت 10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ میں 1 ارب بھارت روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

دوسری جانب بچن فیملی کے پاس کُل 16 لگژری گاڑیاں موجود ہیں، جن میں 2 مرسڈیز اور ایک رینج روور موجود ہے، جن کی کُل قیمت تقریبا 17 اعشاریہ 66 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

واضح رہے اداکار پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب 90 کی دہائی میں ان کا کاروبار ٹھپ ہو گیا تھا اور وہ نادہندہ ہو گئے تھے، معاشی طور پر حالات ایسے ہو گئے تھے کہ انہیں نوکری تک نہیں مل رہی تھی، اُس وقت وہ بھارتی فلم پروڈکشن کے چئیر مین یش چوپڑا کے پاس گئے تھے اور نوکری کی درخواست کی تھی۔

Bollywood

Amitabh Bachchan

Luxury Cars

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR