Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کپتان کا اعلان کر دیا

بی سی سی آئی کے چئیرمین نے کھلاڑی کی کارکردگی کی بنیاد پر اعلان کیا
شائع 15 فروری 2024 10:33am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی کپتانی کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا۔

بھارتی کھلاڑی روہت شرما سے متعلق یہ اعلان بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز میں آئے ہیں اس کا مطلب واضح ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔

سوراشترا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ایک تقریب سے خطاب میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ روہٹ شرما میں وہ قابلیت ہے، ہم سب جانتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ کھلاڑی نے ون ڈے انٹرنیشنل کپ میں بھی دکھایا جب انہوں نے 10 میچز جیتے۔ میں پُر امید ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی روہت شرما کی سربراہی میں بھارت جیتے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال نومبر 2023 میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل کے فائنل میں آسٹریلیا نے اپنے ہی گھر میں بھارت کو شکست دی تھی۔

جس کے بعد سریا کمار یادو ٹیم کو لیڈ کر رہے تھے تاہم جنوری میں افغانستان کے خلاف روہت شرما نے کم بیک کیا تھا اور 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

Indian cricket team

Indian Cricketer

ICC T20 World Cup