Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ ایک ماسٹر پیس ہے‘، پی ایس ایل ترانہ شائقین کو بھا گیا

علی ظفر نے طویل عرصے بعد ایک بار پھر رنگ جما دیا
شائع 15 فروری 2024 09:59am

پاکستان سُپر لیگ 9 کا آفیشل گانا ریلیز، اداکارہ آئمہ بیگ اور علی ظفر کی گلوکاری پر صارفین کا ملا جلا ردعمل۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں علی ظفر اور آئمہ کے پی ایس ایل کے نئے گانے کُھل کے کھیل نے جہاں صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، وہیں اس دلچسپ گانے کے بول بھی سب کو بھا رہے ہیں۔

صارفین پی ایس ایل 9 کے گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، جبکہ علی ظفر کے مداح پُر امید تھے کہ اس بار بھی گلوکار گزشتہ بار کی طرح کا بہترین گانا ترتیب دیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کا اینتھم آ گیا ہے، علی ظفر اور آئمہ بیگ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہترین گانا پیش کیا ہے۔

جبکہ ایک اور صارف کومل رزاق لکھتی ہیں کہ آئمہ بیگ کا پارٹ مجھے بے حد پسند آیا ہے، اگر آپ کو بھی یہ پارٹ پسند آیا ہے، تو اسے ریپوسٹ کریں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ گانے کو سن کر آئمہ اور علی ظفر کا فین ہو گیا، صارف کا کہنا تھا کہ کُھل کے کھیل آئمہ بیگ اور علی ظفر کی بہترین پیشکش ہے۔ یہ ایک بہترین ماسٹر پیس ہے۔

جبکہ ایک اور صارف سلمان خٹک لکھتے ہیں کہ آئمہ بیگ کی گلوکاری پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟ میں نے محسوس کیا ہے کہ بہت سے صارفین پسند نہیں کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اینتھم اچھا تھا لیکن آئمہ بیگ کے آنے سے پہلے۔

دوسری جانب ایک صارف کو علی ظفر کا گانا اس حد تک بھایا کہ اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکا، کہنا تھا کہ علی ظفر وہ نمک ہے، جس کے بغیر پی ایس ایل کا سالن پھیکا ہے۔

ali zafar

Aima Baig

PSL Anthem

HBL PSL 9

Ali zafar PSL