Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن نے آن لائن ٹیکسی سروس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

ذومعنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی لیکن ن لیگ نے اسکرین شاٹ لے لیا تھا
شائع 15 فروری 2024 09:33am

پاکستانی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی ایک پوسٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سروس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی جانب سے گزشتہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جسے اس پوسٹ کو شروعات میں تو توجہ نہ مل سکی، تاہم لیگی رہنما کے توجہ دلانے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی میدان میں آگئے۔

کریم کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کے ایموجی کے ساتھ شیر افضل مروت کا مقبل جملہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ لکھا گیاتھا۔

اس پوسٹ سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نامزد ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔

نوازشریف کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، سو کریم کی جانب سے اس ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کو ن لیگ نے نواز شریف کے لیے ذومعنی پیغام کے طور پرلیا۔

لیگی کارکنان اور رہنماؤں نے اس کے بعد کریم کے خلاف بائیکاٹ کی تحریک شروع کر دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کی جانب سے پوسٹ میں کہا گیا کہ کریم کی ایپ کو 1 اسٹار ریٹننگ دیں۔

ساتھ ہی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ عمل کرنے کے بعد کمنٹ میں اسکرین شاٹ بھی شئیر کریں۔

رہنما کی جانب سے پوسٹ میں کریم بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے جملہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ دراصل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے استعمال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا تھا۔

social media

Taxi Driver

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)