’کُھل کے کھیل پیارے‘ ، علی ظفرنے پی ایس ایل میں 5 سال بعد رنگ جما دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ترانہ (اینتھم) ریلیز کردیا ہے۔
پی ایس ایل کے مداحوں کو جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آہی گئی، پی سی بی نے ایونٹ کے 9 ویں سیزن کا ترانہ ’کھل کے کھیل‘ ریلیز کردیا ہے۔
پی سی بی کا جاری کردہ پی ایس ایل 9 کا ترانہ معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے، جس میں اُن کے ساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
علی ظفر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں تقریباً 5 سال بعد واپسی ہوگئی ہے۔
علی طفر نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے کُل 3 ترانے گنگنائے ہیں اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل 9 کے اس نئے گانے کو 14 فروری کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ہے جو آتے ہی ’چھا‘ گیا ہے یعنی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
Comments are closed on this story.