Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا
شائع 15 فروری 2024 12:32am

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ہے۔ جس میں دو طرفہ فوجی روابط اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ فوجی روابط اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں اطراف نے گہرے تزویراتی تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ہے۔

security forces

General Asim Munir

general sahir shamshad mirza