Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویلنٹائن ڈے: عمران خان نے جمائما کو نازیبا انداز میں کیا بولا؟

جمائما نے کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا صارفین تجسس میں مبتلا
شائع 14 فروری 2024 10:00pm

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ویلنٹائن ڈے پر عمران خان کے کہا گیا جملہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 14 فروری کو ”ویلنٹائن ڈے“ کی مانسب سے محبت کا عالمی دن منایا گیا، اس دن ہر محبت کرنے والا اپنے محبوب رشتے سے پیار کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔

اس ی دن کی مناسبت سے جمائما نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی جانب سے کہے گئے وہ الفاظ لکھے، جو انہوں نے جمائما کو ویلنٹائن کے متعلق کہے تھے۔

مذکورہ پوسٹ میں جمائما نے لکھا کہ ’میرے سابقہ شوہر کے الفاظ میں یہ آخر ویلنٹائن تھا کون؟‘

جمائما نے اس جملے میں عمران خان کی جانب سے استعمال کیا گیا نازیبا لفظ لکھنے سے گریز کیا۔

یہ پوسٹ دراصل 11 سال قبل جمائما نے 14 فروری 2013 کو جاری کی تھی، لیکن آج پھر یہ دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان نے 16 مئی 1995 میں شادی کی تھی جبکہ 22 جون 2004 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں کے دو بیٹے ہیں جن کا نام قاسم اور سلیمان ہیں۔ دونوں اپنی والدہ جمائما کے ساتھ رہتے ہیں۔

ویلنٹائنز ڈے پر گوگل سے ’محبت کی کیمسٹری‘ سمجھ لیں

علیحدگی کے باوجود جمائما عمران خان کی بھرپور حمایت کرتی نظر آتی ہیں۔

جمائما کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی دلچسپ تبصرے کیے۔

جویریہ صدیقی نے 14 فروری 2020 میں لکھا، ’روایتی پاکستانی جواب‘۔

کامران وحید نامی صارف نے 14 فروری 2023 میں لکھا، ’فیر تسی کی دسیا کون سی او **** ؟‘

قاسم اور سلیمان والد کے حق میں بول پڑے

نور الصباح نامی صارف نے لکھا، ’بھابھی نے عمران خان کو ویلنٹائنز ڈے وش کیا ہے‘۔

imran khan

Jemima Goldsmith

Valentine's Day 2024