Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہو کر مخصوص نشستیں بھی لے سکتے ہیں، احمد بلال

آزاد اراکین اپنی پارلیمانی جماعت بھی تشکیل دے سکتے ہیں، سربراہ پلڈاٹ
شائع 14 فروری 2024 07:30pm

پلڈ اٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہو کر مخصوص نشستیں بھی لے سکتے ہیں۔

آج نیوز کے سیگمنٹ ”آج رپورٹر“ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب نے کہا کہ میں نے جو قانون پڑھا ہے اس کے مطابق آزار اراکین کسی بھی پارٹی کو جوائن کرسکتے ہیں، ایک نئی پارٹی بناسکتے ہیں یا کوئی ایسی پارٹی جو ایوان میں موجود نہیں اس کی پارلیمانی پارٹی بھی تشکیل دے سکتے ہیں، اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ایم کیوایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے نام فائنل کرلئے

احمد بلال محبوب نے کہا کہ آزاد اراکین کو اپنی پارلیمانی پارٹی بنانے کیلئے نوٹفکیشن سے پہلے الیکشن کروا کر انتخابی نشان لینا ہوگا۔ 2019 میں بلوچستان عوامی پارٹی بھی اسی طرح بنی تھی اور اسے ایک مخصوص نشست بھی ملی تھی۔

نوازشریف اور شہباز شریف میں مشاورت مکمل، 25 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کرواکر اپنا انتخابی نشان واپس لے اور آزاد اراکین کو شامل کرکے مخصوص نشستیں حاصل کر لے

reserved seats

PILDAT

ahmed bilal mehboob

PTI Independent Candidates