Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن 2024 میں ووٹ دینے کیلئے سب سے کم اور سب سے زیادہ لوگ کہاں نکلے؟

قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی، فافن
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 08:47pm

فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن 2024ء کے ٹرن آؤٹ پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس مرتبہ انتخابات میں صرف چھ کروڑ لوگوں نے ہی ووٹ ڈالا۔

فافن کی جائزہ رپورٹ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری 2024ء کو ووٹر ٹرن آؤٹ 6 اعشاریہ 47 فیصد رہا، 2018ء میں یہ شرح 1 اعشاریہ 52 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن 2024 میں 6 اعشاریہ 6 کروڑ ووٹرز نے ہی ووٹ کا حق استعمال کیا۔

فافن کے مطابق سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این 214 تھرپارکر میں 70 اعشاریہ 9 فیصد رہا اور سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16 اعشاریہ 3 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد جبکہ 2024ء میں 54.2 فیصد رہا۔

خیبر پختونخوا میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد جبکہ 2024ء میں 39.5فیصد رہا۔

پنجاب میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد تھا، جبکہ الیکشن 2024ء میں 51.6 فیصد رہا۔

سندھ میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جو الیکشن 2024ء میں43.7 فیصد رہا۔

بلوچستان میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، جبکہ الیکشن 2024ء میں 42.9 فیصد رہا۔

فافن کے مطابق الیکشن 2024ء میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد اور خواتین کا 45.6 فیصد رہا۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 20 حلقوں کے فارم 47 میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی گئی۔

Fafen

Election Report

Voters' Turnout