Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے پشاور تک پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے پائپ لائن بچھائے جائے گی

پی ایس او، ایف ڈبلیو او، آئی ایس جی ایس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 07:40pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ لاہور سے پشاور تک 427 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

یہ پائپ لائن کراچی سے پشاور تک پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو مؤثر بنانے کیلئے بچھائی جائے گی۔

اس پائپ لائن کا کراچی سے لاہور تک کا حصہ پہلے ہی بچھایا جاچکا ہے جبکہ لاہور سے مزید پشاور تک 427 کلومیٹر اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

پی ایس او، ایف ڈبلیو او، آئی ایس جی ایس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ماچیکی، تھلیان، تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن کے لیے کنسورشیم کی تشکیل کی گئی۔

معاہدے کی تقریب میں وزیر توانائی، سیکرٹری پیٹرولیم سیکٹری سیفک جمیل قریشی شریک ہوئے۔

economic crisis

Petroleum products

petroleum prices