Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی محبت میں نوازالدین صدیقی کے ہوش اُڑ گئے

بھرے شاپنگ مال میں نوازادین صدیقی کا 'ہیں؟' نکل گیا
شائع 14 فروری 2024 05:48pm

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اپنی بیٹی شوریٰ صدیقی سے پیار کرتے ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم، کچھ بھی کرنے کا یہ وعدہ اس وقت تھوڑا مہنگا ثابت ہوا جب شورا انہیںدبئی کے ایک مال میں بیگ خریدنے لے گئیں۔

”ان فلٹرڈ بائے سمدیش“ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں بات کرتے ہوئے، نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ آخری شخص جس کی گود میں انہوں نے اپنا سر رکھا وہ ان کی بیٹی شوریٰ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اس کے لیے سب کچھ چاہتا ہوں۔ کچھ دن پہلے، وہ مجھے دبئی کے ایک مال میں لے گئی، اور کہا کہ پاپا ایک چھوٹا سا بیگ چاہیے مجھے، میں نے کہا، اچھا، خرید لو۔‘

مودی ناکام: قطر سے 8 بھارتی اہلکاروں کی رہائی کا سہرا شاہ رُخ کے سرسج گیا

ثانیہ مرزا کی ٹینس کھلاڑی کے ساتھ تصویر وائرل

نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ میں نے سوچا چھوٹا سا تو بیگ ہے، لیکن کبھی نہیں جانتا تھا کہ مجھے لگژری برانڈ کے اسٹور میں لے جایا جائے گا۔ وہ مجھے لوئی ویٹون کے شوروم میں لے گئی اور ایک چھوٹا سا بیگ اٹھایا۔ پر جب اس نے مجھے ریٹ بتائے تو میرے ہوش اُڑ گئے، وہ بہت مہنگا تھا۔ اس کی قیمت ڈھائی لاکھ (تقریباً پاکستانی 8 لاکھ 40 ہزار) روپے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے سوچا 20 سے 25 ہزار روپے کے لگ بھگ ہوگا، اتنا سا تو بیگ ہے وہ لیکن جب مجھے اس کی قیمت بتائی گئی تو میں نے کہا، ’ہیں؟‘

Nawazuddin Siddiqui

daughter

Shora Siddiqui