رمضان ریلیف پیکیج : یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیاء پر رعایت ہوگی
رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیاء پر رعایت ہوگی۔ گزشتہ روز نگراں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 7.4 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2024 کی منظوری دی۔
رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء خور و نوش پر رعایت ہوگی، ان میں آٹا، چینی، گھی، آئل اور چاول شامل ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹور پر دالیں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات بھی رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گے۔
رمضان ریلیف پیکج سے صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام (بی آئی ایس پی) خاندان مستفید ہو سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جو خاندان رجسٹرڈ نہیں وہ بی آئی ایس پی کے قریبی دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں، ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ جنرل صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 7.4 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2024 کی منظوری دی تھی۔
گزشہ روز وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے کابینہ کے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی تھی، اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان ریلیف پیکیج 2024 کی سمری پیش کی تھی۔
رمضان المبارک کے دوران عام لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ای سی سی نے مجوزہ رمضان ریلیف پیکیج 2024 کی منظوری دی جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہدف شدہ مستحقین کو 7.4 بلین روپے کی خالص رقم سے سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ رقم 2023-24 کے بجٹ میں فراہم کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.