Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے نام فائنل کرلئے

حکومت سازی سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کراچی میں بیٹھک بھی لگے گی
شائع 14 فروری 2024 05:01pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں، ایم کیوایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی چار، سندھ اسمبلی میں خواتین کی سات، اور اقلیت کی دو نشستیں ملیں گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے صوفیہ سعید، فرح سہیل، قراة العین، بلقیس مختار، فوزیہ حمید،مسرت جبین اور افشاں قمبر کو نامزد کیا جائے گا۔

اہم آئینی عہدوں کیلئے پیپلز پارٹی کی آپسی مشاورت، صدر آصف زرداری، چئیرمین سینیٹ خاتون؟

سندھ اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر منگلا شرما اور سنجے پروانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کو خواتین کی چار نشستیں ملیں گی جن پر نگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصر اور فرزانہ سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی قیادت آج رات 8 بجے حکومت سازی سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کراچی میں سرجوڑ کربیٹھے گی۔

MQM Pakistan

reserved seats

Minority candidates

women candidates