اہم آئینی عہدوں کیلئے پیپلز پارٹی کی آپسی مشاورت، صدر آصف زرداری، چئیرمین سینیٹ خاتون؟
اہم آئینی عہدوں کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت کا مشاورتی عمل شروع ہوچکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت کے عہدے کیلئے آصف علی زرداری کا نام دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لئے شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ اسپیکر کے لئے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور راجا پرویز اشرف کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔
وزیراعظم شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم، نواز شریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا
خیال رہے کہ ن لیگ کی جانب سے حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیے جانے پر معاملات زیر غور ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لیے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں عطاء تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔
Comments are closed on this story.