Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا جا بسنے والی صنم جنگ کی آبدیدہ ہوتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ کو اپنے وطن کی یاد بےطرح ستا رہی ہے
شائع 14 فروری 2024 03:17pm

صنم جنگ پاکستان شو بز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں جنہوں نے عمدہ صلاحیتوں کی بناء پر اداکاری اور میزبانی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

اداکارہ کو گزشتہ سال اپنے شوہر کی ملازمت کی وجہ سے ہیوسٹن منتقل ہوناپڑا جہاں وہ اب بچی کے ہمراہ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔

مگر اپنا وطن تو اپنا ہی ہوتا ہے، سات سمندر پار صنم جنگ کو بھی پاکستان کی یاد بری طرح سے ستا رہی ہے اور دیار غیرمیں والدین کی کمی بھی بہت محسوس ہورہی ہے۔

صنم جنگ سوشل میڈیا پر حال ہی میں اپنے جذبات واحساسات پرمبنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھرائی ہوئی آواز کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

بیٹی اور شوہر کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی اس ویڈیو کلپ میں اداکارہ پس منظر میں کہہ رہی ہیں، ’بڑی دور چلے آئے ہیں گھر سے، یہاں سے اب گھر لوٹنے میں وقت بہت لگتا ہے اور جہاں چلے آئے ہیں ، یہاں وقت کہاں بچتا ہے۔‘

صنم جنگ کو اس ویڈیو کلپ میں آبدیدہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

صنم جنگ نے اپنے کیرئیر کا آغاز پلے ٹی وی اور آگ ٹی وی پربحیثیت میزبان کیا اور جلد ہی بطور اداکارہ، میزبان اور ماڈل کے اپنی پہچان بنائی۔

ان کے مقبول ڈرامہ سیریلز میں ’دل مضطر‘ ، ’الوداع‘ ، ’میرے ہمدم میرے دوست‘ ، ’محبت صبح کا ستارہ‘، ’پیاری مونا‘ اور ’دھوکہ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

صنم جھنگ کے اس ویڈیو پر انڈسٹری سے ان کے ساتھیوں نے گہری اپنائیت کا اظہارکیا ہے ۔

عمران عباس ، حریم فاروقی ، غنا علی ، سدرہ بتول ، اظفر رحمن ، نادیہ جمیل سمیت دیگر نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کی ہمت بڑھائی۔

Viral Video

sanam jung