Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویلنٹائنز ڈے پر گوگل سے ’محبت کی کیمسٹری‘ سمجھ لیں

دنیا کا معروف سرچ انجن محبت کے عالمی دن پر صارفین کے لیے تفریحی گیم لے آیا
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 02:06pm

آج دُنیا بھر میں محبت کرنے والوں کا عالمی دن یعنی ’ویلنٹائنز ڈے‘ منایا جارہا ہے، صحیح غلط کی تفریق میں پڑے بغیر ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اپنے محبوب کے ساتھ ’کیمسٹری‘ بڑھانے کے لیے گوگل آپ کے لیے ایک تفریحی ڈوڈل گیم لایا ہے۔

ویلنٹائن ڈے کے حوالےسے محبت کے موضوع پر اتنا کچھ لکھا گیا ہے کہ رہنے ہی دیں، لو اسٹوریز پر مبنی ڈرامے بھی نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہوتے ہیں اور انسانی جذبات سے متعلق ناول بھی سب سے زیادہ پڑھے جاتے ہیں۔ لیکن اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ تمام ہارمونز اور کیمیکلز ہیں جو کشش، رومانس، کرش اور محبت کے جذبات کو جنم دیتے ہیں۔

پرجوش احساس، شدید جذبات اور تعلق کے گہرے احساس کو ڈوپامین، آکسیٹوسن،اور ایڈرینالین جیسے ہارمونز کے اخراج سے منسوب کیا جاتا ہے ، اسی لیے ویلنٹائن ڈے 2024 کے موقع پر دُنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے ’محبت کی کیمسٹری‘ سمجھانے کے لیے ’سائنسی موڑ‘ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو ڈوڈل دیا گیا ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ محبت کے اس عالمی دن پر کیا کریں تو ، اپنے کیمیائی عنصر اوتار سے میچ کرنے اور کچھ عمدہ تعلقات بنانے کے لیے اس تفریحی ڈوڈل پر کلک کریں۔

اس خاص ڈوڈل پر کلک کرنے پر، ایک نیا صفحہ، کیمسٹری CuPd، کسی کے کیمیائی عنصر کو تلاش کرنے کے لیے کوئز کے آپشن کے ساتھ کھلتا ہے۔ پھ کچھ سوالات کے ذریعے اپنی شخصیت کے عنصر کو دریافت کرنے کے بعد،آپ آن لائن ڈیٹنگ کی طرح بائیں طرف سوائپ کرکے دوسرے عناصر جیسے ہائیڈروجن، سوڈیم، نائٹروجن وغیرہ کے ساتھ بھی جُڑ سکتے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے، لیکن اس کی سیلیبریشن کا آغاز 7 دن پہلے سے ہی شروع ہوجاتی ہیں۔

ویلنٹائن ڈے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پرایک مقبول جشن بن گیا ہے، جہاں کچھ لوگ صرف خاص شخص کی صحبت سے مطمئن ہوتے ہیں تو وہیں دوسرے اسے تفریحی سرگرمیوں اور مہم جوئی کرنے کے موقع میں بدل دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق، ویلنٹائن ڈے کی ابتداء رومی تہوار لوپرکالیا سے ہوئی جو فروری کے وسط میں منعقد ہوا تھا۔ اس تہوار میں موسم بہار کی آمد کا جشن منایا جاتا تھا جس میں زرخیزی کی رسومات اور قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو مردوں کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ اس پریکٹس پر پانچویں صدی میں پوپ گیلیسیئس اول نے پابندی عائد کر دی تھی اور اس کی جگہ سینٹ ویلنٹائن ڈے منایا گیا۔ تاہم، 14 فروری کو رومانس کے دن کے طور پر منانے کا آغاز تقریباً 14ویں صدی تک نہیں ہوا تھا۔

Google Doodle

Valentine's Day 2024

Scientific Twist

GOOGLE INTERACTIVE GAME