Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن سے دستبردار ہونے والے ابرارالحق ’رانو فرام چندی گڑھ‘ لے آئے

گلوکار نے پولنگ سے صرف دو روز قبل اچانک بڑا اعلان کیا تھا
شائع 14 فروری 2024 09:59am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کے مقبول گلوکارابرارالحق نے طویل بریک کے بعد اپنا نیا پنجابی گانا ’رانو فرام چندی گڑھ‘ ریلیز کر دیا۔

ویڈیو میں ابرارالحق نئی ٹیلنٹڈ ماڈل کے ساتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمان علی دلکش مایوں کی دلہن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ویڈیو کا آغاز ابرارالحق کے بھانجے حمزہ اسرارالحق ، ماہی علی اور ایمان علی سے ہورہا ہے۔ اس گانے کو ابرارالحق اورعاصم رضا نے لکھا ہے جبکہ میوزک کمپوزیشن ابرارالحق کی ہے۔

میوزک ارینجمنٹ سرمد صدیقی کی ہے جبکہ کوریو گرافی کیورنگاہ جی اور وکی سمراٹ کی ہے، ابرار کا یہ گانا ماجد صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس گانے کو مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے جنہوں نے میوزک ، میلوڈی اور ویڈیو کو بیحد پسند کیا۔

ابرارالحق کو ’بھنگڑا سنگر‘ کے طور پرجانا جاتا ہے، انہوں نے ’ بلو دے گھر’ سمیت کئی زبان زدعام اردو اور پنجا بی ہٹ گانے کمپوز کئے ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات کا بھی لازمی حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔

اُن کے افسردہ گانے جیسے کہ ’دسمبر‘ اور ’پردیسی‘ بھی سُننے والوں میں بیحد مقبول ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےوالے ابرار الحق نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم پولنگ سے صرف 2 روز قبل انہوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں

ابرارالحق کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد لندن میں کانسرٹ مہنگا پڑگیا

ابرارالحق کا سیاست اور عمران خان کے دوست سیف اللہ نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

pti

Abrar ul Haq

RANO FROM CHANDIGARH