Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ
شائع 14 فروری 2024 09:55am

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 62 ہزار 266 کا ہوگیا۔

عام انتخابات کے بعد نئے ہفتے کے پہلے دن بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا۔

گزشتہ روز سرمایہ کاروں کے تذبذب کے باعث مارکیٹ 1878 پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار 65 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 298 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 32 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62,634 جبکہ کم ترین سطح 60,647 رہی۔ مندی کے باعث مارکیٹ میں 2 عشاریہ 98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گر گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ڈالر بھی 305 سے زائد پر بند

karachi

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

BENCHMARK INDEX

INVESTORS DISCOURAGED

POST ECLECTION CONFUSION