Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کی ٹینس کھلاڑی کے ساتھ تصویر وائرل

شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ پہلی بار کسی پارٹی میں دکھائی دیں
شائع 14 فروری 2024 09:23am

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیت ہیں اور شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق ہوجانے کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے، فالوورز ان کی پوسٹس کے منتظر رہتے ہیں جن میں وہ بیٹے اذہان کے ساتھ گزارے گئے لمحات سمیت دیگر سرگرمیاں شیئرکرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی تازہ ترین تصاویر بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

انہوں نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساتھی ہبھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے مینز ٹینس اسٹار روہن بوپنا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں ثانیہ مرزا سمیت کئی معروف شخصیات شریک تھیں۔

ثانیہ ، شعیب ملک سے طلاق کے بعد پہلی بار کسی پارٹی تقریب میں دکھائی دیں، نارنجی سرخ لباس میں وہ ہمیشہ کی طرح جگمگاتی دکھائی دیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ نے آسٹریلین اوپن 2024 مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے پر روہن بوپنا کو مبارکباد دی۔

ثانیہ نے لکھا، ’ ’اگر کوئی 25 سال قبل نیشنل میں مکسڈ ڈبلز کھیلنے والے دونوں بچوں سے کہتا کہ ہم دونوں ایک دن دنیا میں نمبرون بن جائیں گے تو ہم اسے مذاق سمجھتے اور ہنستے جیسے ہم اگلی تصویر میں ہنس رہےہیں۔‘ مبارک ہو رو، تم نے یہ کردکھایا۔’

روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی نے فائنل میں سیمون بولیلی اور اینڈریا واواسوری کی جوڑی کو 7-6 اور 7-5 سے شکست دی۔

ثانیہ مرزا کو اپنے ملک کی سب سے بڑی خاتون ٹینس کھلاڑی مانا جاتا ہے اور وہ چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

Rohan Bopanna