Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں مقیم ڈاکؤوں کے خلاف سخت اور مؤثر پولیس آپریشن ہوگا، ایس ایس پی گھوٹکی

جو ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محمد انور کھیتران
شائع 13 فروری 2024 11:46pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے کہا ہے کہ کچے میں مقیم ڈاکؤوں کے خلاف سخت اور مؤثر پولیس آپریشن ہوگا، جو ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی انور کھیتران گھوٹکی تھانے پہنچے اور میڈیا کو بتایا کہ موٹر وے پر ڈاکؤوں نے پانچ سے چھ وارداتیں کی ہیں، ڈاکو شاہراہوں پر فائرنگ کر کے لوگوں کو ہراساں اور پولیس کو کمزور دکھانے کیلئے ایسے واقعات کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کچے میں مقیم ڈاکؤوں کے خلاف سخت اور مؤثر پولیس آپریشن ہوگا۔ ڈاکو راحب شر، ثنا اللہ شر ، راحب ملھانو کے خلاف پولیس کارروائیوں کے بعد ڈاکؤوں نے دھمکیاں دی تھی۔

ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق ڈاکو پولیس اور اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، یہ لو گ غلط فہمی میں نہ رہیں، ڈاکوؤں اور پولیس کا آمنا سامنا تو ہونا ہی ہے آج نہیں تو کل ڈاکو ہمارے سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً گھوٹکی کا کچہ نوگو ایریا ہے جہاں اسٹیٹ اپنی طاقت کے ساتھ جا کر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرے گی، کچے اور پکے میں پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ڈاکؤوں کی سہولت کار ہیں۔

انور کھتران نے بتایا کہ جو ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران یہی کوشش کرتے ہیں کہ معصوم بچے اور خواتین گولیوں کا نشانہ نہ بنیں۔

Sindh Police

Dacoits

Kacha Robbers