پیپلز پارٹی جس کو صدارت کیلئے نامزد کرے گی ہم سپورٹ کریں گے، سینیٹر افنان اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری 19 آزاد امیدواروں سے بات چل رہی ہے، مریم نواز پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہوسکتی ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ بلاول کے بیان پر شہباز شریف شکریہ ادا کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی نے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آئندہ پانچ سال پاکستان کیلئے چیلنگ ہوں گے، لیکن ماضی میں بھی ن لیگ نے ملک کو مشکلات سے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کےدوران بہت مشکلات پیش آئیں گی، تاہم، امید ہے پانچ سال تک پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیں سپورٹ کرے گی تو ہمیں بھی سپورٹ کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی جس کو صدارت کیلئے نامزد کرے گی ہم سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف جائے گی تو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔
افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا نام جلد سامنے آجائے گا، مریم نواز بھی وزارت اعلی کی امیدوار ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری 19 آزاد امیدواروں سے بات چل رہی ہے۔
Comments are closed on this story.