Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتا ہونے کی خبریں، آزاد امیدوار عادل خان بازئی منظرعام پر آگئے

عادل خان بازئی کے حوالے سے یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ انہیں لاپتا کردیا گیا ہے
شائع 13 فروری 2024 08:19pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے اپنے لاپتا ہونے کی تردید کردی ہے۔

حلقہ این اے 262 کوئٹہ ون سے کامیاب ملک عادل خان بائی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہ مجھے کسی ادارے نے اٹھایا ہے اور نہ پریشرائز کیا ہے، میں اپنی والدہ کے ساتھ ہوں، ان کی طبیعت ناساز ہے اسی وجہ سے میں نے اپنا فون بھی بند کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’وفاق کو کسی غلط پیغام پہنچایا کہ عادل خان بازئی کو اٹھایا گیا ہے، مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، نہ مجھ پر کسی کا پریشر ہے، میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، جیسا آپ لوگ کہیں گے ویسا کروں گا، میں آپ لوگوں کے مشورے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ٹولہ یہی چاہتا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ لڑیں اور ہمیں لڑایا جائے، پاک فوج ہماری فوج ہے’۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر عادل خان بازئی کے حوالے سے یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ انہیں لاپتا کردیا گیا ہے، اس حوالے سے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ٹوئٹس بھی کیے تھے۔

independent candidate

elected independent candidates

Adil Khan Bazai

NA 262