Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتانی دے دی گئی
شائع 13 فروری 2024 07:44pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔

پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹاکر ان کی جگہ رائلی روسو کو کپتانی دے دی گئی۔

سرفراز احمد نے 8 سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ 9 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور میں منعقد کی گئی جس میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے، سرفراز احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین محسن نقوی کی موجودگی میں ہونے والی تقریب رونمائی لاہور کے ریس کورس پارک میں منعقد ہوئی۔

سلور رنگ کی اس ٹرافی کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس پر ستارہ بنا ہوا ہے، جبکہ چمکیلی ٹرافی ڈیزائن کے حوالے سے بھی کافی دلچسپ ہے۔

Sarfaraz Ahmed

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9