Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان: علی امین گنڈا پور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے، وکیل علی امین گنڈا پور
شائع 13 فروری 2024 07:08pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

pti

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results