نوبیاہتا جوڑا ولیمے کی دوسری صبح مردہ پایا گیا
دو روز قبل جاں بحق عمران کی بارات کراچی سے واپس آئی تھی، ورثاء
گولارچی میں نوبیاہتا جوڑا گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گولارچی شہر کے وارڈ نمبر 3 کے ایک مکان سے 26 سالہ نوجوان دولہا عمران گجر اور 23 سالہ دلہن سعدیہ گجر اپنے کمرے سے مردہ حالت میں پائے گئے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ دو روز قبل عمران کی بارات کراچی سے واپس آئی اور گزشتہ روز ان کے ولیمے کی تقریب بھی منعقد کی گئی، آج جب صبح دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو معلومات کرنے پر پتا چلا کہ دونوں جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سامنے آیا ہے کہ کمرے کے واش روم کے گیزر میں گیس کے کنیکشن سے گیس لیک ہونے کے باعث دونوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
gas leakage
Newly Married Couple
مقبول ترین
Comments are closed on this story.