Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد امیدوار اپنا وزیراعلیٰ بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت بھی بناسکتے ہیں، شمائل بٹ

مخصوص نشستیں اسمبلی میں موجود جماعتوں میں ہی تقسیم ہوں گی، شمائل بٹ
شائع 13 فروری 2024 05:24pm

سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار اپنا وزیراعلیٰ بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت بھی بناسکتے ہیں، تاہم آزاد امیدواروں کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔

آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شمائل بٹ نے کہا کہ مخصوص نشستیں اسمبلی میں موجود جماعتوں میں ہی تقسیم ہوں گی۔

لیکن اگر آزاد امیدوار کسی جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں تو اس جماعت کو اس حساب سے ہی مخصوص نشستیں ملیں گی۔

خیال رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر انتخابات کے بعد اب اگلا مرحلہ سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دیئے جانے کا ہے جس کے بعد ان کی نشستوں کی مجموعی تعداد بڑھ جائے گی اور اس تعداد کی بنیاد پر ہی اکثریت رکھنے والی جماعتیں حکومتیں بنائیں گی۔

آئندہ حکومت کی تشکیل کا بڑا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کیسے ہوتی ہے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

PTI Independent Candidates