Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی اور پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، ترجمان وزارت صحت
شائع 13 فروری 2024 04:44pm
فوٹو ۔۔۔فائل
فوٹو ۔۔۔فائل

بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ چھبیس فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

صحت

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign