Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرب دنیا کے سب سے بڑے مندرکا افتتاح کل نریندر مودی کریں گے

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عرب دنیا کا پہلا مندر ہے
شائع 13 فروری 2024 04:09pm

متحدہ عرب امارات میں عرب کے پہلے مندر کا افتتاح کل کیا جائے گا، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی تقریب میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے اس مندرکی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی، تاہم اب 2024 میں اس مندر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

گلابی پتھر سے بنے اس مندر کو روایتی طور پر بنایا گیا، جبکہ اس مندر کا نام بوچاونواسی اکشر پروشوتم سوامی ناراین سنستھان (بی اے پی ایس) مندر ہے جو کہ ابو مرویخا شہر میں واقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مندر کی تعمیر میں راجھستانی گلابی پتھر کا استعمال ہوا ہے، جبکہ اطالوی ماربل سے اسے تعمیر کیا گیا۔ 2015 میں ابو ظہبی کے ولی عہد نے نریندر مودی کے دورے پر 13 اعشاریہ 5 ایکڑ زمین مندر کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جبکہ 2017 میں اس مندر کی بنیاد رکھی گئی تھی، ابو ظہبی میں موجود اس مندر میں مہمان خانہ، عبادت گاہ، باغ اور دیگر ادبی جگہوں کے لیے ایریا مختص کیا گیا ہے۔ اس مندر کے ساتھ میں موجود 7 مینار متحدہ عرب امارات کے 7 امارتوں کی علامت کو واضح کرتے ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ یہ مندر عرب ممالک میں پہلا مندر ہے، کیونکہ اس مندر سے پہلے تقریبا ایک صدی پہلے مندر بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بنایا گیا تھا۔

یہ مندر سندھی ہندو برادری کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا، جو کہ تقسیم ہند سے کئی سال پہلے ٹھٹھہ جو کہ اب پاکستان میں ہے، سے یہاں آئے تھے۔

india

UAE

Narendra Modi

Mandir