Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے ملزمان کی 19فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کی
شائع 13 فروری 2024 03:23pm

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان اور شہرام ترکئی کی 19 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ میں عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

عاطف خان کی جانب سے محمد ریاض ایڈووکیٹ جبکہ شہرام ترکئی کی جانب سے عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

وکلاء نے استدعا کی کہ دونوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کی جائے، جس پر پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کی 19فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

Bail

Peshawar High Court

pti leaders

Atif Khan

Shahram tarakai