Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جان کو خطرہ: جیکولین فرنینڈس نے جیل میں قید سابق دوست کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی

اداکارہ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط بھی لکھ ڈالا
شائع 13 فروری 2024 03:16pm

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے پرانے بوائے فرینڈ اورمنی لانڈرنگ کیس میں ملوث چندرشیکھرپرخود کو ہراساں کرنےاور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی۔

دہلی پولیس کمشنر کو لکھے گئے خط میں بالی ووڈ اداکارہ نے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

جیکو لین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل ذہنی اور نفسیاتی دباو کا شکار ہیں جس کی وجہ سکیش سے ملنے والی دھمکیاں اور بیانات ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں بھی جیکو لین فرنینڈس نے چندر شیکھر کی جانب سے ملنے والے لو لیٹر اور بیانات کے بعد عدالت سے رجوع کر کے شیکھر کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

جیکولین کے سابق دوست اور انڈرورلڈ ڈان سکیش چندر شیکھر پر 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اوروہ جیل میں قید ہیں۔ ماضی میں سکیشن کی گرل فرینڈ رہنے والی جیکولین اب ایسے کسی بھی تعکق کو ماننے سے انکاری ہیں۔

کیا جیکولین منی لانڈرنگ میں ملوث سُکیش سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟

جیکولین فرنینڈس کی مشکلات کچھ دن کیلئے کم ہوگئیں

دوسری جانب ملزم جیل سے بھی اپنی محبت کا اظہارکرتا رہا اور جیکو لینن کو کئی لو لیٹرز بھی لکھے ہیں۔

بھارت کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے جیکو لینن فرنینڈس سے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تحقیقات بھی کی ہے۔

جیکولین نےپولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ شفافانہ تحقیقات کے عمل کو مزید آگے بڑھائیں ۔

فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو بالی ووڈ اداکارہ آج کل ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Bollywood

Jacqueline Fernandez