Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی
شائع 13 فروری 2024 02:38pm

بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو جمع کرا دی۔

اضافے کی درخواست اکتوبرتادسمبر2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

کیپسٹی چارجز کی مد میں75ارب14کروڑ روپے وصولی کی جبکہ نقصانات کی مد میں10ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

نیپرا اتھارٹی سہی ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت کرے گی جبکہ حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد سہہ ماہ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

FUEL CONSUMPTION

Fuel Price Adjustment (FPA)