Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی پاکستانی الیکشن پر بول پڑیں

بھارتی کٹھ پتلی حکومت کی سابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بیان دیا
شائع 13 فروری 2024 12:36pm
Source: BBC
Source: BBC

کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے پاکستانی میں جاری سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔

ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج کی صورتحال اس وقت کے ساتھ ایک تشویشناک متوازی ہے۔

مقبوضہ کمشیر کی کٹھ پتلی حکومت کی سابق وزیر اعلیٰ کا کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ہی مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا باعث بنی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ان کے وسائل کے استحصال کے خلاف ناراضگی کے پیش نظر۔

بھارتی کٹھ پتلی حکومت کی نویں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والی محبوبہ مفتی ان دنوں عمرے پر تھیں۔

واضح رہے پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے عالمی میڈیا نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ سیاسی عدم استحکام کو بھی اہمیت دے رہا ہے۔

پاکستان

Jammu and Kashmir