Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 11:26am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج ڈاکٹر سہیل نے فراڈ کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، سول جج ڈاکٹر سہیل نے فواد چوہدری کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ فواد چوہدری کی جانب سے گزشتہ روز وکیل قیصر امام نے دلائل دیے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات رہے ہیں، فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے اور ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

pti

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

district and session court

ٖFawad chaudhry

Financial Fraud Case