Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان اور پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، ترجمان وزارت صحت
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 12:44pm

بلوچستان اور پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، 26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

بلوچستان

peshawar

Polio

Polio Virus