Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے بچوں کو ’ریاضی‘ کا ماہر بنائیں

اس مضموں میں دلچسپی بڑھانے کے لیے مائیں ان تجاویز پر عمل کریں
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 11:49am
تصویر: کنڈر پیڈیا
تصویر: کنڈر پیڈیا

ریاضی کے مضمون میں ابتداء سے ہی مہارت حاصل کرنا بچوں کے لیے بہت ضروری ہے،یہ اُن کی کی تخلیقی صلاحیتوں، مسائل حل کرنے کی مہارت، منطق تلاش کرنے کو چھوٹی عمرسے ہی بہتربناتا ہے۔

حساب بچوں کے اندر نئے تصورات کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،آگے چل کربحیثیت تعلیمی مضمون ریاضی دیگر کئی مضامین جیسے کہ سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ، حتیٰ کہ آرٹ کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔

اس مضمون میں مہارت بچوں کو اعتماد دیتے ہوئے ان کے تعلیمی مستقبل میں بہتری اور اورکیرئیر کے لیے بھی بہتر بنیاد فراہم کرتی ہے۔

لیکن ہوتا یہ ہے کہ بچوں کو اس مضمون میں عمومًا ایسی رہنمائی نہیں مل پاتی جو ملنی چاہئیے اور بنیاد مضبوط نہ ہونے کے باعث بہت سے بچے آگے بڑھتے ہوئے ریاضی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

فکرمند ماؤں کے لیے ذیل میں کچھ آسان تجاویز دی جارہی ہیں جن پر عملدرآمد سے وہ اپنے بچوں کو ریاضی سکھانے کے لیے اُن کا شوق ابھار سکتی ہیں۔

ناشتے میں باسی روٹی کھانا صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت

اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

بچوں کی کارکردگی جاننے کے لیے والدین کو ان کے اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے وقتا فوقتا ملاقات بھی کرنی چاہیئے۔

اُن سے ریاضی کے مضمون میں بچے کو ہو نے والی مشکلات کا پوچھیں اور ڈسکس کریں کہ ان کی کارکرد گی کو مزید کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

سوالات کا جواب دینا سیکھیں

بچوں کے اندر قدرتی طور پر تجسس کا جذبہ پایا جا تا ہے۔ اس لئے اگر وہ کوئی سوال پوچھیں تو انہیں نہ ڈا نٹیں ، بلکہ ان کے ذہن مین اٹھنے والے سوا لات کاتسلی بخش جواب دیں۔

حساب کتاب سکھائیں

عام زندگی میں بھی ہمارا حساب کتاب سے واسطہ پڑتا رہتا ہے، جیسے شاپنگ میں یا بازار میں چیزیں خریدتے ہوئے یا پھر کوکنگ میں کس چیز کو کتنی مقدار میں ڈالا جائے یہ سب حساب کتاب سے ہی تعلق رکھتے ہیں ۔

بچون کو لین دین کے معاملات میں ساتھ رکھیں ۔اس طرح انہین جمع ، تفریق، ضرب اور تقسیم سمجھ میں آجائے گا اور حساب سمجھنے میں بھی دلچسپی پیدا ہو گی۔

تعلیمی مواد سے مدد لیں

بازار میں حساب کے موضوع پر بہت سی کتا بیں موجود ہیں۔ بعض تصویری کتابیں ہر عمر کے بچوں میں پسند کی جاتی ہیں اور وہ پزلز اور گیمز کے ذریعے بہت کچھ سیکھ جا تے ہیں ۔ بچوں کو ایسا لٹریچر مہیا کریں ، اور اگر انہیں سمجھنے میں کوئی دشواری پیش آرہی ہو تو ان کی مدد کریں۔

Mother

Women

children

lifestyle

MATHS