Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں

الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، پی ٹی آئی کورکمیٹی
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 09:12pm

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی نےحکومت سازی کیلئےخصوصی کمیٹیاں قائم کردیں۔

اجلاس میں اہم حکومتی، پارلیمانی عہدوں کیلئے نامزدگیوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن میں عوام نے جمہوری پختگی کا سکّہ منوایا، عوامِ نے بانی پی ٹی آئی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دیا۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی نے کہا کہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

کور کمیٹی نے کہا کہ ملک کو مجرموں کے حوالے کرنے کی مزاحمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین پر دنیا بھر سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

pti

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

election 2024 results