Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، سابق آسٹریلوی کپتان بھی شامل

عامر سہیل، رمیز راجہ وقار یونس، ثناء میر اور عروج ممتاز بھی شامل
شائع 12 فروری 2024 07:28pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری ٹیم میں شامل ہیں۔

کمنٹری ٹیم میں عامر سہیل، رمیز راجہ وقار یونس، ثناء میر اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں۔

ڈینی موریسن، سائمن ُڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین بھی ایونٹ میں کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔

اس کے علاوہ طارق سعید اورعلی یونس اردو میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

لیگ میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں گی۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9

Ex Cricketer