Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں سابقہ حکومتی سیٹ اپ دوبارہ بنانے کی تیاری، چند نئے چہرے کون سے ہونگے؟

ڈاکٹرعذرہ پیچوہو اور فریال تالپور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہوں گی، ذرائع
شائع 12 فروری 2024 07:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ میں پیپلزپارٹی کی سابق حکومت کا سیٹ اپ دوبارہ بنانے کی تیاری ہورہی ہے، مراد علی شاہ کو پھر وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔

نئے سیٹ اپ میں بھی اسپیکر کی کرسی کیلئے آغا سراج درانی کا نام زیر گردش ہے جب کہ اور ڈپٹی اسپیکر کے طور پرشہلارضا کا نام سامنے آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ ابتدائی طور پر 12 سے زائد وزرا پر مشتمل ہوگی، سعیدغنی، شرجیل میمن، ناصرشاہ، نثارکھوڑو، سریندرولاسائی کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرعذرہ پیچوہو اور فریال تالپور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سردارعلی شاہ سمیت کچھ نئے چہرے بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

sindh

Syed Murad Ali Shah

Pakistan People's Party (PPP)