Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات میں حصہ لینے پر عمران خان اور عاصم منیر کو کتنے ووٹ ملے؟

قومی اسمبلی حلقہ این اے 99 فیصل آباد میں عمران خان نے زیادہ ووٹ لیے یا عاصم منیر نے؟
شائع 12 فروری 2024 06:53pm

عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہوئے مقابلوں کے تمام نتائج کا اعلان ہوچکا ہے، جس میں بظاہر عاصم منیر کے مقابلے عمران خان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 99 فیصل آباد میں میں عمران خان نے عاصم منیر سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ویسے تو اس حلقے سے آزاد امیدوار عمر فاروق نے ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کر جیت حاصل کی ہے، لیکن یہاں سے کھڑے امیدوار عمران خان نے 15 ہزار 96 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ عاصم منیر 2 ہزار 809 ووٹ لے کر دسویں نمبر پر آئے ہیں۔

اب جیسا کہ آپ سوچ رہے ہیں ویسا کچھ بھی نہیں ہے، دراصل عاصم منیر جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں اور عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہیں اور ان کا 8 فروری کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق بھی ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سے ان کا انتخابی نشان بلّا بھی چھن چکا ہے، جس کے بعد اپ پی ٹی آئی کے تمام امیدوار مختلف انتخابی نشانوں کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

سال 2018 کے الیکشن میں یہ حلقہ این اے 105 تھا اور یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار رضا نصر اللہ کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد فاروق بہت کم مارجن سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ محمد فاروق اس مرتبہ پھر حلقے سے امیدوار ہیں۔

یہ وہی محمد فاروق ہیں جن کا ٹکٹ کے معاملے پر اپنے بیٹے سے جھگڑا پارٹی اجلاس میں سامنے آیا تھا اور نواز شریف نے باپ بیٹے کی صلح کرا دی تھی۔

imran khan

Faisalabad

Election 2024

Asim Munir

NA 99

election 2024 results