Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کے والد انتقال کر گئے

مرحوم میجر (ر) امین اللہ خان، بطور صوبائی وزیر مال کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں
شائع 12 فروری 2024 06:38pm
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈہ پور انتقال کر گئے۔

مرحوم میجر (ر) امین اللہ خان، بطور صوبائی وزیر مال کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علی امین گنڈہ پور کے والد کے انتقال پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سے تعزیت کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر امین اللہ گنڈہ پور کی وفات پر افسوسناک ہے، مرحوم کی وفات پر انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مرحوم علمی اور سماجی شخصیت تھے، دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ امین اللہ گنڈہ پور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

pti

Ali Amin Gandapur

Imran Khan Arrest