Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتیں کم نہ ہوئیں

عالمی مارکیٹ میں دو ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2043 ڈالر پرآگیا
شائع 12 فروری 2024 06:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود ملکی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم نظر آئیں۔

پیر کو ملکی بازاروں میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 83 ہزار 728روپے پر برقرار رہی۔

تاہم، عالمی مارکیٹ میں دو ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2043 ڈالر پرآگیا۔

قبل ازیں، ہفتہ 10 فروری کو پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونا ایک ہزار 28 روپے اور فی تولہ 1200 روپے سستا ہو کر بالترتیب 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے اور 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے پر فروخت ہوا تھا۔

bullion rates

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024