Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

متحدہ عرب امارات میں شدید ژالہ باری، گاڑیاں برف میں دھنس گئیں

محمکہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد حکومت کی جانب سے گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی
شائع 12 فروری 2024 03:08pm

متحدہ عرب اماارات میں شدید ژالہ باری اور بارش، معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔

پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شدید ژالہ باری اور بارش کے باعث حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔

شیخ حمدان بن محمد بن راشد کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق دبئی میں تمام پبلک سیکٹر کے ملازمین پیر کے روز گھر سے کام کریں گے۔

جبکہ نیشنل سینٹر آف میٹیرولوجی کی جانب سے دبئی میں موسم کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیاں دھنس چکی ہیں، جبکہ ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

UAE

Rain

dubai